نیتن یاھو 62

نیتن یاہو کاجنگی معاہدے میں اپنے جنگی مقاصد کی تکمیل کیلئے دوبارہ جنگ کی اجازت کا مطالبہ

تل ابیب(رپورٹںگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت بھی ہونی چاہیے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ واپس نہیں آئیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا جب حماس اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے کہ اسرائیل معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس بات کی اجازت دیگی کہ 6ہفتے کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں