نیتن یاہو 33

نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں بگ بنی ٹرائل قرار دے دیا

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو جو ملک کے اندر مبینہ کرپشن کے ایک سے زائد مقدمات اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جنگی جرائم میں مطلوب ہیں۔

عدالت میں جاری کرپشن کیسز کو ‘بگ بنی ٹرائل’ قرار دے کر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مقدمات کا مضحکہ اڑایا اور اپنی مقدمات میں معافی سے کی گئی پہلے سے درخواستوں کا اعادہ بھی کیا۔تین منٹ کی ویڈیو اسرائیلی وزیر اعظم کی اس معافی کی درخواست کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔

دیر گئے جاری ہونے والی تین منٹ کی یہ ویڈیو نیتن یاہو کی طرف سے اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ کو پیش کی ہے۔اپنی اس درخواست میں نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات چلانے سے قوم تقسیم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں