بیرسٹر گوہر 66

نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، 50 کروڑ سے کم کرپشن الزامات کے کیسز کو نیب میں شامل نہ کیا گیا جو درست نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکشن 6 میں یہ ترمیم لا رہے ہیں جو 3 مرتبہ معاملہ سپریم کورٹ گیا.

جب قتل میں دوسری اپیل نہیں تو اب آئینی عدالت میں دو اپیلیں کیسے ڈال رہے ہیں۔پی ٹی اذئی چیئرمین نے کہا کہ 5 تاریخ سے چیئرمین کی مدت ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر بات کر لیں اور نیا چیئرمین تعینات کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب چیئرمین نیب کی تقرری وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کرتے ہیں تو توسیع بھی دونوں کو کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں