لاہور ہائیکورٹ 158

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا،

قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،درخواست گزار نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا جاسکتا، عدالت سے استدعا ہے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں