لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ نئے سال کے شروع ہونے پر قوم پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ا نہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء پنجاب کے شہر یوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا،جسے دل و جان سے نبھاتے رہیںگے۔ چیلنجز سے زیادہ بلند پی ٹی آئی کی حکومت کاا عزم ہے،2022ء پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن لائے گا اور نیا سال پاکستان کی تاریخ میںترقی کے نئے ریکارڈقائم ہوںگے ۔جس طرح حکومت نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ شروع کیا ہے،اسی طرح عوام کی فلاح وبہبود کا سفر نئے سال میں جاری رہے گا ۔
نئے سال پر تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈکا اجراء کردیا ہے اور یہ ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ ہمارے کپتان نے قوم سے کیا۔ یہ صرف کارڈ نہیںبلکہ عام آدمی کے احساس کا جامع پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔عزت سے سر اٹھا کر جینا ہر انسان کا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق دے رہے ہیں۔ہمیں سال2021ء کو الوداع اورنئے سال2022 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔