نیر بخاری 51

نیئر حسین بخاری کا درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس اور درگاہ گولڑہ شریف کے گدی نشینوں اور خانوادوں سے اظہار تعزیت۔کیا ہے ۔

اپنے بیان میںنیر بخاری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے والد پیر سید معین الحق شاہ گیلانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔نیئر بخاری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے عقیدت مندوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ سید مہر فرید الحق گیلانی مرحوم کے بلندی درجات کرے لواحقین کے صبر کیلئے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں