آذربائیجان 188

نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کے باوجود تازہ جھڑپیں، چار آذری فوجی ہلاک

باکو (ر پورٹنگ آن لائن)آذربائیجان اور آرمینیا نے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو آرمینیا کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے گروپ کی جانب سے کیے گئے حملے میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ادھر آرمینیا نے کہا کہ گزشتہ جمعے کو ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اس کے چھ علیحدگی پسند جنگجو زخمی ہوئے ۔ اس متنازعہ خطے میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں