سیرگئی لاوروف

نگورنو کاراباخ تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد پر روس کی تشویش

ماسکو( ر پورٹنگ آن لائن)جنوبی قفقاز کے علاقے نگورنو کاراباخ میں شدید لڑائی کے بعد، آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین تنازعہ میں مزید اضافہ کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ روس نے مسلسل بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کشیدہ حالات کے پیش نظر جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق، لاوروف نے اپنے آرمینیائی ہم منصب زھراب ناتسکانیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ آرمینیا اور آذربائیجان تقریبا ایک ہفتہ سے جنوبی قفقاز کے اس خطے کے لیے لڑ رہے ہیں۔