بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان شراکتی ترقی کیلئے کوششوں اور خطے کی خوشحالی کیلئے تعاون کی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان کینیا کے ساتھ مزید ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر تعاون کا خواہاں ہے۔منگل کے روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کینیا کے صدرولیمزروٹو سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات بیلٹ اینڈروڈ فورم کے موقع پر ہوئی،نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کینیا تعلقات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی،تجارت کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ مزید ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر تعاون کا خواہاں ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شراکتی ترقی کیلئے کوششوں اور خطے کی خوشحالی کیلئے تعاون کی خواہش کا مظہر ہے۔کینیا کے صدر نے پاکستان کی زرعی اور صحت کے شعبے میں تجربے سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا،نگران وزیراعظم نے کینین صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی،کینیا کے صدر نے بھی نگران وزیراعظم کو کینیا کے دورہ کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی،
نگران وزیراعظم نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تفتیش میں تعاون کی درخواست کی،نگران وزیراعظم کی جانب سے کینیا صدر سے جے آئی ٹی رپورٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں سہولت کی درخوات کی گئی۔