آصف علی زرداری 46

نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا، صدرِ مملکت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

صدر زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کے خاتمے کا پیغام لائے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں