نور مقدم کیس 189

نور مقدم کیس میں پیش رفت، ملزم کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سیشن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔

سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 24 جولائی کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت ہوئی ، لیکن مچلکے جمع ہی نہیں ہوئے تو پولیس کیسے معلوم ہو گا کہ ضمانت ہوچکی، بنک بند ہونے کی صورت میں ملزمان عدالت کے اکانٹنٹ کو رقم جمع کرا سکتے تھے، لہذا حبس بے جا میں رکھنے اور ریمانڈ آرڈر کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں