چینی وزیر خا رجہ

نوجوانوں کو تاریخی مشن کو انجام دینےکاروشن باب رقم کرنا ہوگا، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) آل چائنا یوتھ فیڈریشن کی 14 ویں کمیٹی کا کل رکنی اجلاس اور آل چائنا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی 28 ویں کانگریس بیجنگ میں شروع ہوئی۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن چائی چھی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے انعقاد اور ملک بھر میں تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور سمندر پار چینی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے ایک تہنیتی خط بھیجا۔

خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان نسل چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے اور چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانے کے عمل میں بہت کچھ کرسکتی ہے۔ نوجوانوں کو اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط بناتے ہوئے بہادری کے ساتھ تاریخی مشن کو انجام دینےکاروشن باب رقم کرنا ہوگا۔