لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ماروا حسین نے کہاہے کہ نوجوان ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے ۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں ، کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کے بعد نتائج کے حصول کیلئے صبر کرنا ہوگا ۔ہماری انڈسٹری جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس کی ایک یا دو سال میں واپسی ممکن نہیں بلکہ بلا تعطل محنت کرنا ہوگی ۔ ماورا حسین نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کیلئے خوش بختی کا سال ثابت ہو ۔
اشتہار
156
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









