ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آخر تک سپورٹ کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نوجوان ٹیم ہے، تھوڑا وقت دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اچھے آغاز کے بعد ناہید رانا نے شاندار بولنگ کی، کوشش کریں گے اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے، فیلڈنگ اور بولنگ میں بھی بہتری لانا ہوگی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔









