کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ احمد دانیال کا مستقل تابناک ہے ،پاکستان میں بیک اپ میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان نے اچھا کھیلا سپر اوور میں احمد دانیال نے اچھی بولنگ کی۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دیکھا حیرت ہوئی پاکستان میں بیک اپ میں اتنا ٹیلنٹ ہے، پاکستان نے اچھا کھیلا سپر اوور میں احمد دانیال نے اچھی بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھا کھیل رہے ہیں، انہیں ہٹانا غلط تھا یا پھر اسے کپتان نہ بناتے، وہ میدان میں جان مارتا ہے جیت کے لیے کھیلتا ہے، شاہین کی کپتانی کے شروع کے دن ہیں وہ بہت آگے جائیگا۔وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان بہت تجربے کار کھلاری ہے جس نمبر پر موقع مل رہا ہے 100 فیصد دے رہا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ایشیز سیریز میں وکٹ بہت بہترین تھی، باؤنس بھی تھا، میچ دو دن میں ختم ہوا لیکن بہت مزہ آیا اسکرین سے ہٹنے کا دل نہیں کررہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال، کراچی کنگز اور کراچی والوں کو بہت مبارک باد دیتا ہوں، پی ایس ایل میں ٹیم اونر شپ کنٹریکٹ میں اضافے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ علی ترین اور پی سی بی میں جو غلط فہمیاں ہوئیں ان کو دیکھا ہے اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، آخر میں جیت ہمیشہ کرکٹ کی ہوگی۔









