منظور وسان 119

نوازشریف کے وزیرِاعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، منظوروسان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔

منظور وسان نے ایک بار پھر انتخابات سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی بنیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی محبت آصف زرداری کی طرف بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں