اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے، نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا،
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔