فردوس عاشق اعوان 243

نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہبازشریف نے فرارہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہبازشریف نے فرارہونے کی کوشش کی،شہبازشریف پرکرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کے الزامات ہیں،شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کاسامناکریں،علاج معالجے کی آڑمیں یہ لوگ باہراپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف کرپشن کے الزامات کاسامناکرنے کی بجائے بیرون ملک جاناچاہتے تھے،نوازشریف نے کہاتھاکہ4ہفتے میں علاج کرواکرواپس آﺅں گا،شہبازشریف نے نوازشریف کی گارنٹی دی تھی،نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہبازشریف نے فرارہونے کی کوشش کی،

شہبازشریف پرکرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کے الزامات ہیں،شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کاسامناکریں،علاج معالجے کی آڑمیں یہ لوگ باہراپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں،عیدپاکستان میں کریں،آپ کوباہرجانے کی کیاجلدی ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپناوعدہ پوراکیا،وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیرزرمبادلہ بھیجتے ہیں،عوام کوروناایس اوپیزپرسختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں