نواز شریف،مریم نواز

نواز شریف،مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر سماعت23 جون تک ملتوی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پانامہ ریفرنس میں سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید عدالتی معاونت کے لیے مہلت طلب کر لی،عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت تئیس جون تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ کا مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا حق سماعت پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے، اس عدالت نے ہر پہلو کا جائزہ لیکر ہی ایسا کیا تھا ، اب اس اسٹیج پر نواز شریف کی اپیل خارج ہی کی جائے، شواہد میں بھی جائے بغیر اشتہاری ہونے پر اپیل خارج ہوسکتی ہے۔