محمد زبیر 61

نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں، محمد زبیر

اسلام آباد:(رپورٹنگ آن لائن) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں اور ملاقات کے بعد ہم جیل کے باہر سیاسی گفتگو کرتے تھے۔

سابق رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ہوتی تھیں اور وکلا سے ملاقاتیں الگ ہوتی تھیں، اس وقت ہماری سیاسی گفتگو پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوتی تھی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ان کو کس چیزکا خوف ہے کہ جیل کے باہر سیاسی گفتگو نہ کریں، سیاسی رہنما سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو ہی ہو گی، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوگی تو ایسا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں