فواد حسین 223

نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ۔

ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں

نواز شریف کی افغانستان میں (را) کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں