لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خطاب کو رکوانے کی حکومتی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، میاں نواز شریف نے اپپننی تقریر میں حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے اور اب حکومت ک الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،
سلیکٹڈ اور نیازی آمریت کے فاقوں زدہ دو سال عوام کے لئے قیامت سے کم نہیں گزرے ،ایک مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی دوسری طر ف نالائق اور ناہل حکمرانوں کی بیڈ گورنس کی وجہ سے آٹے اور چینی نے لوگوں کو بھوکوں رہنے پر مجبور کردیا، اب ان حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سیاسی کارکنوں کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد جیسا سلوک قابل مذمت ہے، انتقامی کاررروائیوں سے ن لیگ کی مقبولیت کا گراف کم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی بدحال شدید پریشان ہیں چینی 110 روپے کلو فروخت ہونا ثبوت ہے کہ ملک پر مافیا کا کنٹرول ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپے کلو عوام کو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی؟ یہ ہے نیا پاکستان؟ پہ چینی اور پٹرول مہنگا کر کے عمران نیازی کی عوام مہنگائی سے پیس رہے ہیں. گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،مہنگائی دو سالوں میں آسمان پر جاچکی یے.حکومت سے جان چھوڑانے کا وقت اچکا ہے