اسحاق ڈار 209

نواز شریف فوج مخالف کبھی نہیں رہے ، اسحاق ڈار

لندن (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات غیر ملکی میڈیا میں باقاعدہ مہم چلا کر ہم سے چوری کیے گئے، نواز شریف بطور وزیر اعظم فوج مخالف کبھی نہیں رہے ، اگر انہوں نے بعض فوجی مداخلتوں کی بات کی ہے جو حلف اور آئین پاکستان سے ماورا ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟، عمران خان طالبان خان کے نام سے جانے جاتے تھے، عمران خان کے فوج ، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کے 21کلپس موجود ہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا دونوں ہی کیسز میں جب نواز شریف کو سزا سنائی گئی تھی ، عدالت ہذا نے فیصلوں میں یہ واضح کیاہے کہ پراسیکیوشن کرپشن ، کک بیک یا ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی ہے ۔

انہوںنے کہا 2018 کے انتخابات غیر ملکی میڈیا میں باقاعدہ مہم چلا کر ہم سے چوری کیے گئے، ہمیں واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم فوج مخالف کبھی نہیں ہیں رہے ، اگر انہوں نے بعض فوجی مداخلتوں کی بات کی ہے جو حلف اور آئین پاکستان سے ماورا ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ ۔

اسحاق ڈار نے کہا نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، اسی وجہ سے وہ موجودہ سمت جا رہے ہیں، پاکستان گواہ ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مو جودہ حکومت سے دوگناہ محصول وصول کیا جبکہ اب وصولی کی شرح کم ہے ،نواز حکومت میں موجودہ دہائی کی جی ڈی پی ، افراط زر کی شرح میں سب سے زیادہ نمو پایا گیا جبکہ شرح سود میں کمی گئی ۔ انہوںنے کہا اگر نواز شرریف کی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جاتا تو پی ڈبلیو سی کے مطابق ہم 2030 تک جی 20 میں شامل ہو سکتے تھے ۔

اسحاق ڈار نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آپ نے شاید عمران خان کے وہ 21کلپس نہیں دیکھے جہاں انہوں نے فوج ، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا اور یہ صرف گزشتہ سال امریکہ میں او بی ایل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہے، میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ عمران خان طالبان خان کے نام سے جانے جاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں