حسان خاور 212

نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں ، دنیا کے 10 ممالک جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں پاکستان ان میں آتا ہے ، کیا ہم ابھی کھلی ہوا میں سانس لے سکتے ہیں؟، عام آدمی یہ سمجھتا ہے دس بلین ٹری کا کیا فائدہ ہے ، 2040 تک پانچ سو ملین ٹن کاربن جذب کرے گا ، ہم نے 2030 تک ساٹھ فیصد انرجی ری اسٹور کرنی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک ہماری مثالیں دیتے ہیں ، پنجاب میں بھی ہمارا فوکس سولرائزیشن پر ہے ، 10 ہزار اسکولوں کو سولر کر رہے ہیں تاکہ بچے بغیر قیمت ادا کیے پڑھ سکیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، بہت جلد مکمل ہو رہی ہے ، سانحہ مری کے حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کورونا مثبت آیا میرے علم میں نہیں تھا ، نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں ، شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو ہوگا کیونکہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے بہت کچھ کر رہے ہیں ، شکر کریں صوبہ جنوبی پنجاب سے وزیر اعلی بنایا گیا تو وہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کا مطالبہ تھا کہ اپنے کام کرانے کیلئے وہ لاہور نہ آئیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا حق باقی لوگ کھا جاتے تھے ، جنوبی پنجاب کا اب ترقیاتی پروگرام الگ سے آتا ہے ، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا فیصلہ لاہور میں بیٹھ کر لوگ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں خود فیصلہ کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کے تمام اجلاسوں میں تنقید کو سنا جاتا ہے ، جماعت اسلامی 101 دھرنے چھوڑ کر 302 دھرنے کر لے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں