حافظ آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز 18جنوری بروز جمعرات ایک روزہ دورہ پر حافظ آباد آئیںگے۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت دوپہر 12بجے میونسپل اسٹیڈیم حافظ آباد میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے جلسے کی تیاریوں شروع کر دی ہیں ۔