پنجاب اسمبلی

نو ن لیگ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ نون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے، پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر ضروریات زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے، جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے ہر پندرہ دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وطیرہ بنالیا،

غریب عوام آئے روز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔