جوڈیشل الاؤنس 9

نو مئی مقدمات میں فواد چوہدری ،اعظم سواتی، جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں3 اپریل تک جبکہ فواد چوہدری کی عبورت ضمانت میں 16اپریل تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے موقع پر ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ وکلا ء سے آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ملزمان کے خلاف عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں۔فواد چوہدری عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں پیش ہوئی ۔فواد چودھری نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگائی ۔ عدالت نے سماعت کے بعد فواد چوہدری کی ضمانت میں16اپریل تک توسیع کر دی ۔فواد چودھری کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں