ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)مہنگائی کے بے قابو طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی، چینی مافیا من مانی کرنے لگا، چینی کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 170 روپے، جبکہ دیہات میں 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
گھی کی قیمت 550 روپے فی کلو ہوگئی اور حکومت قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پھل عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔
سیب، کیلے، خربوزہ اور امرود عام آدمی کیلئے خواب بن گئے۔ دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر دیا اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رکھا ہے.









