محمد نوازشریف 30

نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، نواز شریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا۔

نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے جو ملک کی حالت کی پوری قوم بھگت رہی ہے، بدتہذیبی کا کلچرعام کیا گیا، ہمارے جانے کے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا، گزشتہ دور حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دورمیں مہنگائی 3 فیصد تھی، ہمیں تو آج کل یہ فکر ہے کہ آئی ایم ایف فیصلہ کرنے دے گا یا نہیں کرنے دے گا، ہم کئی فیصلے خود نہیں کرسکتے، اگر ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور مریم نواز تو میرے سے بھی آگے نکل گئے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہت اچھے کام کر رہے ہیں، میں خوش ہوں یہ مجھ سے اور زیادہ آگے نکل جائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بڑا اچھا بھائی پیار کرنے والا بھائی ہے، مجھ سے جو مدد ہوتی ہے وہ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں