ندیم افضل چن

نظریہ نہیں ملتا، (ن) لیگ کے ساتھ اتحاد مجبوری ہے’ ندیم افضل چن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ساتھ اتحاد مجبوری ہے،شوق سے حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ (ن) لیگ سے نہیں ملتا، صرف ملک کا نظام چلانے کے لیے ساتھ بیٹھے ہیں۔ہماری ریاست کی کوئی واضح پالیسی نظرنہیں آرہی، یہ سامنے آناچاہیے کہ امریکہ ہم سے کیا مانگ رہا ہے، فلسطین کے حوالے سے معاہدے پر پارلیمان کی مہرلگوانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدے سمیت تمام معاہدے پارلیمان میں پیش ہونے چاہئیں، فلسطین کی حیثیت وہی رہنی چاہیے، پاکستان کا امن میں مثبت کردار ہوگا جس پر بعد میں دھبہ نہ لگے تو خوش آئند ہے۔