پومپیو 190

ناگورنو قراباغ کے معاملے میں ترکی کی مداخلت سے خطرہ بڑھ رہا ہے،امریکہ

واشنگٹن( ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع میں ترکی کی مداخلت سے خطے میں خطرات بڑھ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ اس بحران کو سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کیا جائے۔ پومپیو نے ناگورنو قراباغ ریجن کو بارود کی بوتل قرار دیا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب ہمارے سامنے ترک ہیں جنہوں نے مداخلت کر کے آذربائیجان کو وسائل فراہم کیے۔

اس کے نتیجے میں خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس تاریخی تنازع میں لڑائی کی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔پومپیو کے مطابق اس تنازع کا حل لڑائی کے ذریعے نہیں بلکہ پر امن مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔ یقینا کسی تیسرے فریق کو اس میں داخل ہو کر ایسی جگہ جلتی پر تیل نہیں چھڑکنا چاہیے جو پہلے ہی بارود کی بوتل کی حیثیت رکھتی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں