ہیروشیما 30

ناگاساکی اور ہیروشیما کی شہری اسمبلیوں کا جاپانی حکومت سے “تین غیر جوہری اصولوں” پر قائم رہنے کا مطالبہ

ٹو کیو (رپورٹنگ آن لائن) جاپان کے ناگاساکی اور ہیروشیما شہروں کی شہری اسمبلیوں نے بالترتیب اپنے اپنے بیان میں جاپانی حکومت سے “تین غیر جوہری اصولوں” پر قائم رہنے کا مطالبہ کیا۔ “تین غیر جوہری اصولوں” کا مطلب “جوہری ہتھیار نہ رکھنا، تیار نہ کرنا اور نہ ہی انہیں درآمد کرنا” ہے۔

ناگاساکی شہری اسمبلی کی جانب سے 8 تاریخ کو اکثریتی حمایت سے منظور کردہ بیان میں کہا گیا کہ جاپان کی تمام سابقہ حکومتوں نے “تین غیر جوہری اصولوں” کو قومی پالیسی کے طور پر اپنایا اور مسلسل اس پر عمل کیا۔موجودہ جاپانی حکومت کی جانب سے “تین غیر جوہری اصولوں” میں ترمیم کرنے کے منصوبے کو “ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا”۔

ہیروشیما شہری اسمبلی کی جانب سے 9 تاریخ کو متفقہ طور پر منظور کردہ بیان میں کہا گیا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے “تین غیر جوہری اصولوں” میں ترمیم کی کوشش نے تشویش پیدا کی ہے، اور جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایٹمی بم حملوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے “تین غیر جوہری اصولوں” پر سختی سے عمل کرے۔

“تین غیر جوہری اصول” 1971 میں جاپانی پارلیمنٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر منظور کی گئی قومی پالیسی ہے۔ 2022 میں جاپانی حکومت کی منظور کردہ “تین سلامتی دستاویزات” میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ “تین غیر جوہری اصولوں” پر قائم رہنے کی بنیادی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ طویل عرصے سے، جاپان کا “تین غیر جوہری اصولوں” پر عمل پیرا ہونا بین الاقوامی برادری کے لیے یہ جانچنے کا ایک اہم پیمانہ رہا ہے کہ آیا جاپان واقعی پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں