قیصر پیا 146

نامور کامیڈین قیصر پیابھی ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر بن گئے

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور کامیڈین قیصر پیابھی ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار قیصر پیانے بطور اسٹیج ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر بھی کام شروع کردیا ہے ۔قیصر پیا نے کہا کہ پہلے میں صرف اداکاری کرتا تھا لیکن میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوںنہ میں خود بھی ڈرامے لکھوں۔

میرے ذہن میں اچھوتے موضوعات تھے جنہیں میں نے کہانی کی شکل دینا شروع کر دی اورمیری لکھی ہوئی کہانیوںکو بہت پسند کیا گیا ۔اس کے بعد میںنے پیشرفت کرتے ہوئے بطور ڈائریکٹر بھی کام شروع کر دیا ہے لیکن میں ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزررہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں