شیری رحمن 105

نام نہاد امریکی سازش کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا نام نہاد امریکی سازش کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، جنہوں نے خط لہرا کر امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایک سال تک امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اب رکن کانگریس کو اپنے حق میں آواز اٹھانے کی گزارش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں