پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نالائق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا عوام پر ظلم ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج بھی جادو کی طرح ہے نظر نہیں آئے گا، جناتی حکومت رہی تو ملک پتھر کے دور میں چلا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار میں رہے تو ہر سمت سونامی سے تباہی ہوگی، عمران خان پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے آئے تھے، نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کا واحد راستہ عدم اعتماد کی تحریک ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نالائق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا عوام پر ظلم ہوگا، پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔