شازیہ مری 239

نالائق حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس عائد کررہی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے پر ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس عائد کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نیازی حکومت کے اس عوام دشمن صدارتی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی بالواسط ٹیکسز، مہنگائی اور بے روزگاری کو جھیل رہے ہیں، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کے شدید بحران اور پانی قلت سے بہت پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس کیصدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں