ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ثناء خان نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے۔
‘سابق بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ‘ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کی کردار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘جو لوگ آپ کے بارے میں پیچھے منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اْن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔’ثناء خان نے کہا کہ ‘آپ کو وہی ملے گا جو آپ بوتے ہیں۔’