اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے ادارے سے متعلق نازیبا الفاظ پر پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معافی کو قبول کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماجمشیداقبال چیمہ کی معافی پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن نے ادارے سے متعلق نازیبا الفاظ پر پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معافی کو قبول کرلیا۔ واضح رہےکہ جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان دیا تھا اور انہوں نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے معذرت کی تھی جس پر کمیشن نے ان کی معافی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔