ٹرمپ 9

نائن الیون حملوں کے بعد2فائر فائٹرز نے مجھے 1 عمارت سے جان بچانے کیلئے نکالا تھا، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 2 فائر فائٹرز نے مجھے ایک غیر مستحکم عمارت کے قریب سے جان بچانے کے لیے نکالا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ عمارت مجھ پر آ گرے گی، جس پر 2 مضبوط فائر فائٹرز نے مجھے بازوں سے پکڑا اور وہاں سے نکلنے کو کہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان 9/11 حملوں کے بعد اپنے کردار سے متعلق ایک ایسے بیانیے کی نئی شکل ہے جو وہ گزشتہ برسوں کے دوران مختلف انداز میں بیان کرتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں