اسحاق ڈار 74

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دبئی میں اتیصلات کے چیئرمین سے ملاقات،سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دبئی میں چیئرمین اتیصلات جاسم محمد بو عطابہ الزعابی اور ابو ظہبی کے محکمہ خزانہ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتیصلات کے پاکستان میں جاری منصوبوں اور زیر التواءامور بشمول پی ٹی سی ایل میں اس کے شیئرز پر بھی گفتگو ہوئی۔

نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ نے حکومتِ پاکستان کے عزم پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے اور شراکت دار ممالک کی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرے گی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں