اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شام اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق دونوں ہم منصبوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام کوششوں کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔









