عباس عراقچی 54

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ٹیلیفون، ایران اور وسیع تر خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈارکو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے ہفتہ کو ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ایران اور وسیع تر خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بلاجوازحملوں کی شدید مذمت کی اور بحران کے پرامن، مذاکراتی حل کے حصول کےلئے سفارت کاری کی فوری بحالی کے ذریعے کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں