اسحاق ڈار 40

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے،دونوں رہنمائوں نے ایران اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکالمے، سفارتکاری اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کاجا کالاس کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی سے بھی آگاہ کیا اور یورپی یونین کی تعمیری شمولیت کو سراہا۔دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں