وفاقی وزیراطلاعات ونشریات 251

نئے سال کے آغازپرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے‘ فواد چودھری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2022 کے آغازپرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے‘حکومت اور اپوزیشن الیکشن‘ معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئے گفتگو کریں‘ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے ‘پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔

ہفتہ کو نئے سال کی آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن معیشت، سیاسی اورعدالتی اصلاحات پرگفتگو کریں۔سال 2022 نئے سال کے آغاز پر سمجھتا ہوں ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں