لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں( ن) لیگ کے 7ممبران نے اپنے ووٹ مریم نواز کے کہنے پر ضائع کیے،
گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کی شکست پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ( ن )لیگی اراکین نے اپنے ووٹ مریم نواز کے کہنے پر ضائع کیے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لیگی اراکین کا ووٹ ضائع کرنے کا مقصد آلِ زرداری کی چالاکیوں کا جواب دینا تھا۔