اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ساری تاریخ عدلیہ پر دباو اور حملوں سے بھری پڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں 186 ووٹ پی ٹی آئی اور اتحاد کو سی ایم کے لئے ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، زرداری اقتدار کے لئے اتنے نیچے گر گئی ہے کہ 179 ووٹ والے حمزہ کو جعلی وزیراعلی مان لیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب اسکے لئے غیر آئینی رولنگ کو منوانے کے لئے عدلیہ پر حملے شروع کردئیے ہے جو ان کی پرانی تاریخ ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ 50 روپے کا اسٹام پیپر سزا یافتہ نواز شریف ملک سے بھگوڑا بن کر باہر، فسادی رانی ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں 7سال سزا میں اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت پر باہر، 16 ارب ایف آئی اے منی لانڈرنگ شہباز حمزہ 2سال عبوری ضمانت پر باہر ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد نہ ہونا فائدہ عدالتوں سے ملا ہے، اب شرم کرو بلیک میلر لیگ۔