شرجیل انعام میمن 15

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، تاہم سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں دو مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے، جبکہ سندھ اسمبلی سندھ کے اندر مزید صوبے بنانے کے خلاف آٹھ مرتبہ قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سرائیکی صوبے کی حمایت کرتی ہے، تاہم جب انتظامی یونٹس کی بات آتی ہے تو سندھو دیش کی بات شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آنے پر اس کی تشریح کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں