سنیل شیٹی 32

میں چاہوں گا پاکستان، بھارت سے میچ کھیلے،سنیل شیٹی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے کہاہے کہ میں چاہوں گا پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے۔تقریب کے دوران سوال کیا کہ ٹی 20ورلڈ کپ 2026میں پاکستان بھارت سے میچ نہیں کھیل رہا آپ اس بارے میں کچھ کہیں گے .

جس پرسنیل شیٹی نے جواب دیاکہ میں چاہوں کہ پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے۔اداکارنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی خوبصورت مخالفت ہے جیسے ایشیز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ہے، دونوں ٹیموں کو بھی میچ کھیلنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں