کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ اہلیہ شانزے لودھی میری بہن کو پسند تھیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م میںاداکار عمر شہزاد نے اہلیہ اور ماڈل شانزے لودھی کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔شانزے نے بتایا کہ میں عمر کی بڑی بہن عائشہ سے 2023 میں ایونٹ پر ملی تھی، میں انہیں وی لاگ میں پہلے بھی دیکھ چکی تھی، انسٹاگرام پر عمر کو فالو کرتی تھی اور ان کی فیملی کے بارے میں بھی علم تھا۔
ماڈل نے کہا کہ میں انہیں جانتی تھی لیکن یہ مجھے نہیں جانتے تھے اور یہ بھول چکے تھے کہ میری ان سے ایک مرتبہ 2022 میں بات ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ گھر آئیں اور انہوں نے عمر سے بھی گفتگو کی ہوگی۔عمر شہزاد نے بتایا کہ بہن گھر آئیں اور کہنے لگیں کہ بہت پیاری لڑکی ہے میں اس سے ملی ہوں اور ان کی فیملی سے ملاقات کرکے بات آگے بڑھائوں گی۔
اداکار نے بتایا کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں جن میں تین بہنیں ہیں، بہن سے کہا کہ دیکھ لیں جاکر کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصویر دیکھ کر تھوڑا ذہن میں آیا تھا جب میں نے پروفائل دیکھی تو یاد آیا ہے میری ایک مرتبہ بات ہوچکی ہے لیکن میں نے بہن کو اس وقت نہیں بتایا تھا۔









