ٹرمپ 41

میں بازی لے گیا، خامنہ ای مجھے قتل کرتا، میں نے ہی اسے مار دیا، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں پہل کی ہے۔ اس سے پہلے کہ ایرانی مرشد علی خامنہ ای مجھے قتل کرنے کی نئی کوشش کر پاتے۔

میں نے انہیں مار دیا۔ٹرمپ نے زور دیا کہ تہران ماضی میں دو بار مجھے مارنے کی کوشش کر چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا میں اس تک پہنچ گیا اس سے پہلے کہ وہ مجھ تک پہنچتا۔ انہوں نے دو بار کوشش کی، لیکن میں ان سے بازی لے گیا۔ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ حالیہ امریکی فوجی آپریشن نے ایرانی کمانڈ ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران نظام کی جانشینی کے لیے جو نام زیرِ غور تھے، انہیں حملوں سے پہلے ہی نشان زد کر لیا گیا تھا لیکن وہ ابتدائی حملے میں ہی مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اس حد تک کامیاب رہا کہ اس نے زیادہ تر امیدواروں کا صفایا کر دیا۔ جن لوگوں کو ہم مدنظر رکھے ہوئے تھے ان میں سے کوئی باقی نہیں بچا کیونکہ وہ سب مارے جا چکے ہیں۔ یہاں تک کہ جو دوسرے یا تیسرے درجے پر تھے وہ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں